ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 13تا 15 اگست ہرگھر پر ترنگا لہرایا جائے:وزیراعظم نریندر مودی

13تا 15 اگست ہرگھر پر ترنگا لہرایا جائے:وزیراعظم نریندر مودی

Sat, 23 Jul 2022 11:52:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) حکومت نے ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ”ہر گھر ترنگا“ مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 13/ اگست سے 15/ اگست2022 کے درمیان اپنے اپنے گھروں میں قومی پرچم لہرائیں۔اس بار یوم آزادی کو خاص بنانے کیلئے وزیراعظم نریندرمودی نے لوگوں سے ہر گھر میں ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 13/ اگست سے 15/ اگست کے درمیان اپنے اپنے گھروں میں قومی پرچم لہرائیں۔مودی نے اس بارے میں ٹویٹ بھی کیا۔ انہوں نے لکھاکہ یہ مہم ترنگے کے ساتھ ہماری وابستگی کو مزید گہرا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ترنگے کو 22 جولائی 1947 کو ہی قومی پرچم کے طور پر اپنایا گیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم ان تمام لوگوں کی ہمت اور کوششوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے آزاد ہندوستان کیلئے جھنڈے کا خواب دیکھا جب ہم نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف لڑ رہے تھے۔ ہم ان کے خوابوں کو پورا کرنے اوران کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس سال، جیسا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، آئیے ”ہر گھر ترنگا“ تحریک کو مضبوط کریں۔ 13 سے 15 / اگست تک اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں یا دکھائیں۔ یہ مہم قومی پرچم کے ساتھ ہماری وابستگی کو مزید گہرا کرے گی۔ مودی نے ٹویٹر پر قومی پرچم کے طور پر ترنگے کو اپنانے سے متعلق سرکاری مواصلات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔انہوں نے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی طرف سے لہرائے گئے پہلے ترنگے کی تصویر بھی ٹویٹ کی۔ دراصل حکومت نے ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ”ہر گھر ترنگا“ مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ”ہر گھر ترنگا“ بی جے پی کے ایک سیاسی ایجنڈہ سے بھی متعلق ہے۔


Share: